(یو این آئی)لاطینی امریکہ کے ملک ہیتی میں گزشتہ پچاس سال میں آئے سب سے طاقت ور سمندری طوفان ’میتھیو‘ کے سبب ہونے والے تباہی میں ہلاکتوں کی تعداد تقریباً900ہو گئی ہے، جس میں مزید اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اقوام متحدہ کے
مطابق طوفان سے ہیتی میں تقریباً ساٹھ لاکھ افراد متاثر ہوئے اور لگ بھگ ساڑھ تین لاکھ افراد کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔
طوفان کے سبب ہونے والے نقصان کا درست اندازہ لگانے کی کوششیں جاری ہیں اور حکام کے مطابق اس میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔